نانا پاٹیکر نے سخت سکیورٹی کے حصار میں فلم ’’ہائوس فل 4‘‘ کی عکسبندی کی

بدھ 3 اکتوبر 2018 12:52

نانا پاٹیکر نے سخت سکیورٹی کے حصار میں فلم ’’ہائوس فل 4‘‘ کی عکسبندی کی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر نے سخت سکیورٹی میں فلم ’’ہائوس فل 4‘‘ کی جیسلمیر میںعکسبندی کی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن، فلمساز ساجد نادیادوالا کی کامیڈی فلم ’’ہائوس فل ‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم ’’ہائوس فل 4‘‘ کی جیسلمیر میں عکسبندی جاری ہے۔

(جاری ہے)

جہاں اداکار نانا پاٹیکر نے بھی کاسٹ کو جوائن کیا اور اس موقع پر فلمسازوں نے عکسبندی سے قبل سکیورٹی بڑھا دی اور متعلقہ علاقے کی حدود میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

فلم میں نانا پاٹیکر غزل گائیک کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں اداکار اکشے کمار، چنکی پانڈے، بوبی دیول، جانی لیور، بومن ایرانی، رتیش دیش مکھ، پوجا ہیج اور کریتی کھربنڈا شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 03/10/2018 - 12:52:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :