پچھلی پانچ دہائیوں سے کوئی وقت ایسا نہیں گزرا جب میں فارغ بیٹھا ہوں ‘عرفان کھوسٹ

اب تک ریڈیو ، ٹی وی ، اسٹیج اور فلموں میں اتنا کام کر چکا ہوں کہ اب مجھے انکی تعداد بھی یاد نہیں ‘سینئر اداکار

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 20:28

پچھلی پانچ دہائیوں سے کوئی وقت ایسا نہیں گزرا جب میں فارغ بیٹھا ہوں ‘عرفان کھوسٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2018ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ پچھلی پانچ دہائیوں سے کوئی وقت ایسا نہیں گزرا کہ جب میں فارغ بیٹھا ہوں ،نوجوانی کے ایام سے لیکر اب تک ریڈیو ، ٹی وی ، اسٹیج اور فلموں میں اتنا کام کر چکا ہوں کہ اب مجھے انکی تعداد بھی یاد نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے قبل میرے والد سلطان کھوسٹ نے اپنا سکہ منوایا اور بعد میں مجھے اس شعبے میں آنے کا موقع ملا تو میں انہی کی روایات کو لیکر آگے بڑھا ۔

آج میرے خاندان کی چوتھی نسل بھی شوبز انڈسٹری میں داخل ہو چکی ہے جو میرے لیے اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں پر کبھی اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن میرا بیٹا سرمد کھوسٹ اور بتون کھوسٹ نے خود ہی اس شعبے کا انتخاب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کل بھی میری کراچی میں متعدد ڈرامہ سیریل زیر تکمیل ہیں جن میں میرا ٹائٹل رول ہے ۔
وقت اشاعت : 06/10/2018 - 20:28:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :