تماثیل تھیٹر میں مہک نور ،سخاوت ناز ،قیصر پیا اور سلیم البیلا کی شاندار پرفارمنس

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 20:28

تماثیل تھیٹر میں مہک نور ،سخاوت ناز ،قیصر پیا اور سلیم البیلا کی شاندار پرفارمنس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2018ء) تماثیل تھیٹر میں اداکارہ مہک نور ،سخاوت ناز ،قیصر پیا اور سلیم البیلا نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تماثیل تھیٹر میں ڈائریکٹر گلفام کا اسٹیج ڈرامہ ’’ حسن تیرا جادو میرا ‘‘ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مہک نور ، سخاوت ناز ، قیصر پیا اور سلیم البیلا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں سے بھرپور داد حاصل کی ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں وردہ ،ہنی شہزادی ،حسنہ بھٹی ،نمرین بٹ ، طاہر انجم اور گلفام شامل ہیں ۔ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر گلفام ہیں۔ڈرامے کی کامیابی پر ڈرامہ پروڈیوسر بڑے خوش ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/10/2018 - 20:28:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :