دلیپ کمار ہسپتال سے گھر منتقل

جمعہ 12 اکتوبر 2018 11:25

دلیپ کمار ہسپتال سے گھر منتقل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلیپ کمار کو نمونیا کے باعث اتوار کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہونے کے باعث جمعرات کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کے قریبی دوست فیصل فارقی کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ دلیپ ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر آگئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انفیکشن سے بچنے کے لئے انہیں چند روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،ہم ان کے لئے دعائیں کرنے اور محبتیں نچاور کرنے پر ان کے مداحوں کے شکرگزار ہیں۔

وقت اشاعت : 12/10/2018 - 11:25:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :