دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی کی 52 ویں سالگرہ منائی گئی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 12:57

دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی کی 52 ویں سالگرہ منائی گئی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی کی 52 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی کی جمعرات کو 52 ویں سالگرہ منائی گئی، انہوں نے 1966ء میں شادی کی تھی۔ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر کے ٹویٹر اکائونٹ پر اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار میرے خوابوں کے شہزادے ہیں، میں شادی کی 52 ویں سالگرہ پر لاکھوں مداحوں، دوستوں، اور فیملی کی نیک خواہشات اور محبت کی شکرگزار ہوں۔

وقت اشاعت : 12/10/2018 - 12:57:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :