ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم’’ ونڈر پارک‘‘ کانیا ٹریلر جاری کردیاگیا

یہ فلم پیرا مائونٹ پکچرز کے تحت 15 مارچ 2019 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:59

ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم’’ ونڈر پارک‘‘ کانیا ٹریلر جاری کردیاگیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی اینیمیٹڈ فلم ونڈر پارک کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔جوش ایپل بوام اور اینڈری نیمک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بچی اور اس کے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو نت نئی رائیڈز کی شوقین ہوتے ہیں اور ایک ایسے جادوئی امیوزمنٹ پارک میں پہنچ جاتے ہیں جہاں ایک نئی دنیا اس کا انتظار کر رہی ہوتی ہے۔

جنگل بیاباں میں موجود اس ونڈر لینڈ میں ان دوستوں کے ا?تے ہی جیسے زندگی لوٹ ا?تی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ جادوئی ونڈر پارک جگمگ کرنے لگتا ہے جہاں ہوائوں میں اڑتی رولر کوسٹر، دیوہیکل فیرس وہیلز، ٹریک کے بغیر اڑتی ٹرین اور ایسی ایسی رائیڈز اس بچی کو حیران کر دیتی ہے۔

(جاری ہے)

جادو کے زیر اثر حیرت انگیز ونڈر پارک پربننے والی ایڈونچر سے بھرپور اس کامیڈی فلم کے مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ معروف ہالی ووڈ اداکارملا کیونس، جنیفیر گارنز، کین ہڈسن، جان اولیور، کین جیونگ، صوفیہ مالی، کیون چیمبر لن، بریانا ڈینسکی اور نوربرٹ لیو برٹز کی ا?وازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

دس کروڑ ڈالر لاگت سے بننے والی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم پیرا مائونٹ پکچرز کے تحت 15 مارچ 2019 کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 11:59:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :