پرابھاس کی 39ویں سالگرہ کل (23اکتوبر)منائی جائے گی

پیر 22 اکتوبر 2018 14:40

پرابھاس کی 39ویں سالگرہ کل (23اکتوبر)منائی جائے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار پرابھاس کی 39ویں سالگرہ کل (23اکتوبر)منائی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرابھاس 1979ء میں بھارتی شہر تامل ناڈو میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے کیریئر میں زیادہ تر تیلگو فلموں میں کام کیا، انہوں نے کیریئر کا آغاز 2002ء میں تیلگو فلم ’’ایسور ‘‘ سے کیا جس پر انہیں بہترین اداکار کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد انہوں نے بلا، ڈارلنگ، مسٹر پرفیکٹ، باہو بلی، باہو بلی 2 میں کام کیا لیکن باہو بلی 2 میں نہ صرف ان کے کام بلکہ فلم کو بھی بے حد سراہا گیا، انہوں نے 2014ء میں فلم ساز پرابھو دیوا کی فلم ’’ایکش جیکسن ‘‘ میں ائٹم سانگ بھی کیا۔

(جاری ہے)

پرابھاس نئی فلم ’’ساہو ‘‘ میں اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 14:40:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :