نوازالدین کی فلم ’’موتی چور چکنا چور‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا

فلم کی شوٹنگ بھوپال میں کی جارہی ہے، جبکہ پہلا شیڈول 10 نومبر کو ختم ہوگا اتھیا شیٹھی اس فلم میں ایک چھوٹے گاؤں کی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

بدھ 24 اکتوبر 2018 12:10

نوازالدین کی فلم ’’موتی چور چکنا چور‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2018ء) بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے فلموں میں اپنی دم دار اداکاری سے ہندی انڈسٹری میں خوب نام کمایا تاہم اب وہ اپنے کیریئر میں کچھ منفرد کرنے جارہے ہیں۔’گینگز آف وسع پور‘ اور ’منٹو‘ جیسی فلموں میں جلوے بکھیرنے والے نوازالدین صدیقی اب اپنی نئی فلم ’موتی چور چکنا چور‘ میں اداکارہ اتھیا شیٹھی کے ہمراہ رومانوی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اور اب اس فلم کی شوٹنگ کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔رومانوی کامیڈی فلم دیسی شادیوں میں ہونے والی روایات پر مبنی ہوگی۔اداکار سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جو ایک جوڑے کے گرد گھومتی ہے، اس فلم کی شوٹنگ بھوپال میں کی جارہی ہے، جبکہ پہلا شیڈول 10 نومبر کو ختم ہوگا، اس فلم کا ٹائٹل شادیوں میں موتی چوڑ کے لڈوں بانٹنے کی روایت پر رکھا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اتھیا شیٹھی نے 2015 کی فلم ’ہیرو‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اتھیا شیٹھی اس فلم میں ایک چھوٹے گاؤں کی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، اور صحیح انداز پیش کرنے کے لیے انہیں ورک شاپس کا حصہ بن کر پریکٹس کرنی ہے جہاں وہ اس کردار کو بخوبی نبھانے کے ساتھ اس کی بولی پر بھی مہارت حاصل کرسکیں۔وہ اور نوازالدین پہلی مرتبہ کسی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔’’موتی چور چکنا چور‘‘ نامی اس فلم کی ریلیز اگلے سال متوقع ہے۔
وقت اشاعت : 24/10/2018 - 12:10:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :