ہمیشہ محنت ،لگن سے کام کیا ، انڈسٹری کی بحالی کیلئے نئی فلمیں بننا خوش آئند ہے ‘ شفقت چیمہ

جمعہ 2 نومبر 2018 19:01

ہمیشہ محنت ،لگن سے کام کیا ، انڈسٹری کی بحالی کیلئے نئی فلمیں بننا خوش آئند ہے ‘ شفقت چیمہ
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کیا ، انڈسٹری کی بحالی کیلئے نئی فلمیں بننا خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سادگی پسند ہوں اور کبھی دل میں یہ خیال نہیں آیا کہ فلم کے سیٹ پر میرے ناز نخرے اٹھائے جائیں۔ ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کیا ہے اور مجھے کامیابی کی صورت میں اس کا صلہ بھی ملا ہے ۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ جب تک ہمت ہے فلموں میں کام کرتا رہوں گا اور اللہ سے دعا ہے کہ مجھے صحت جیسی نعمت سے نوازکر رکھے ۔

وقت اشاعت : 02/11/2018 - 19:01:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :