امتیابھ بچن کے ساتھ کام کرتے ہوئے آرام دہ محسوس کرتا ہوں، شوجیت سرکار

جمعہ 16 نومبر 2018 13:00

ممبئی۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) بالی وڈ کے فلمساز شوجیت سرکار کا کہنا ہے کہ وہ اداکار امتیابھ بچن کے ساتھ کام کرتے ہوئے آرام دہ محسوس محسوس کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اور فلمساز شوجیت سرکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار امتیابھ بچن کے ساتھ کئی فلموں اور اشتہارات میں کام کر چکے ہیں اور امیتابھ بچن دوستانہ ماحو ل میں اپنے ساتھ اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ جب بھی وہ ان کے ساتھ سیٹ پر ہوتے ہیں تو وہ کتابوں ، فلموں اور کھیلوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/11/2018 - 13:00:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :