ہر انسان کو پیار ،محبت اور توجہ کے ساتھ عزت بھی چاہیے ‘جگن کاظم

جمعرات 29 نومبر 2018 13:31

ہر انسان کو پیار ،محبت اور توجہ کے ساتھ عزت بھی چاہیے ‘جگن کاظم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) اداکارہ و پی ٹی وی مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہر انسان کو پیار ،محبت اور توجہ کے ساتھ عزت بھی چاہیے ،جب بچہ اس دنیا میں آتا ہے تو اسکو ہماری بھرپور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کیلئے ہمارا پیار محبت بڑھتا جاتا ہے اور جب وہ اپنی جوانی کے ایام کی طرف جاتا ہے تو پھر اس کی عزت بھی کی جاتی ہے ،یہ ایک فطرتی مسلمہ اصول ہے جو پوری دنیا میں رائج ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی دو چیزیں توجہ اور محبت ہماری طرف سے بے اختیار ہوتی ہیں جبکہ عزت کروانا انسان کے اپنے اختیار میں ہے۔ آج تک دنیا میں جن لوگوں نے عزت اور نام کمایا وہ انکا اپنا کردار تھا جس کی بدولت وہ معاشرے میں باعزت شخصیت کے طورپر نمایاں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ایسی بے شمار ہستیاں ہیں جنہوں نے صرف اپنے فلاحی کاموں کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی عزت بھی کروائی جس پر ہمیں فخر ہے ۔
وقت اشاعت : 29/11/2018 - 13:31:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :