سپر ہیرو تھرلرفلم ’’گلاس‘‘ کا ٹریلر جاری

بدھ 12 دسمبر 2018 14:40

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ہالی وڈ سپر ہیرو تھرلرفلم ’’ان بریک ایبل‘‘ سلسلے کی تیسری اور آخری فلم ’’گلاس‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایم نائٹ شیامالن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’گلاس‘‘ کی کہانی ایک ایسے الجھے ہوئے شخص پر مبنی ہے جس کے 24 مختلف روپ ہوتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں بروس ویلس، سیمئیول جیکسن، جیمز میک اوے، سارہ پائولسن، انیا ٹیلر جوائے، سپینسر ٹریٹ کلارک، ایڈم ڈیوڈ اور چارلین ووڈرڈ شامل ہیں۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم ’’گلاس ‘‘آئندہ سال 18جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/12/2018 - 14:40:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :