ہیکرز نے اداکارہ میرا کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکال لیے

بینک والے تعاون کرنے کے بجاے ٹال مٹول کررہے ہیں۔ اداکارہ میرا کا موقف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 دسمبر 2018 12:40

ہیکرز نے اداکارہ میرا کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکال لیے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2018ء) : لالی وڈ کی اداکارہ میرا بھی ہیکرز کے نشانے پر آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے بتایا کہ نامعلوم ہیکرز نے میرے بینک اکاؤنٹ سے چار لاکھ روپے نکال لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں نے نجی بینک سے شکایت کی لیکن بینک والے تعاون کرنے کے بجاے ٹال مٹول کررہے ہیں ۔اداکارہ میرا نے جلد اس حوالے سے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کیا۔

گذشتہ روز اداکارہ میرا نے صوبائی وزیر ثقافت فیاض الحسن چوہان سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں اداکارہ میرا نے ایک مرتبہ پھر فلم بنانے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ میں لالی وڈ کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کرنا چاہتی ہوں۔ فلم انڈسٹری کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں تو پاکستان کی فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر امریکہ منتقل ہوگئی تھی لیکن اپنی انڈسٹری کی محبت مجھے یہاں کھینچ لائی ۔

فلم انڈسٹری میرا گھر ہے اورمیں کسی طرح بھی اپنے گھرسے دور نہیں رہ سکتی۔ اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد ہی ایک فلم شروع کروں گی جس کے لئے ابھی مجھے فنانسرکی تلاش ہے ،فلم کی ڈائریکشن خود دوں گی۔ فلم بنانے کے لیے اداکارہ میرا نے حکومت سے بھی تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ میں فلم بنانا چاہتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ حکومت اس معاملے میں میرے ساتھ تعاون کرے۔

اس سے قبل بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ابھی شوبز کے میدان میں میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور جب میں سمجھوں گی کہ میں اپنی منزل تک پہنچ گئی ہوں تو میں خود ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی ۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا اپنے متنازعہ بیانات اور اپنی اداؤں کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:40:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :