وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا معروف اداکار علی اعجاز کے انتقال پر اظہار تعزیت

علی اعجاز کے انتقال سے اداکاری کا ایک باب ختم ہو گیا ، مرحوم کی فن اداکاری و سماجی شعبہ میں خدمات کو خراج عقیدت

منگل 18 دسمبر 2018 19:10

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا معروف اداکار علی اعجاز کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف اداکار علی اعجاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے فن اداکاری اور سماجی شعبہ کیلئے علی اعجاز مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علی اعجاز نے اپنی صلاحیتوں سے فن اداکاری میں منفرد مقام پیدا کیا اور کئی دہائیوں تک مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا۔ مرحوم ایک منجھے ہوئے فنکار تھے اور نوجوان فنکاروں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علی اعجاز مرحوم کے انتقال سے اداکاری کا ایک باب ختم ہو گیا ہے۔ فن اداکاری کیلئے مرحوم کی خدمات کو تادیر یادرکھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مرحوم کی سماجی شعبہ میں خدمات کو بھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 19:10:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :