قادر خان میرے والد کی طرح تھے، گووندا

بدھ 2 جنوری 2019 15:58

قادر خان میرے والد کی طرح تھے، گووندا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار گووندا نے کہا ہے کہ قادر خان ان کے صرف استاد نہیں بلکہ ان کے لئیوالد کی طرح بھی تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گووندا نے قادر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمارے ساتھ اب نہیں رہے، قادر خانان کے لئے صرف ایک استاد نہیں تھے بلکہ وہ انکے والد کی طرح بھی تھے، ان کے کام میں اتنی شائستگی اور عمدگی ہوتی تھی کہ جو بھی اداکار ان کے ساتھ کام کرتا وہ سپرسٹار بن جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی وفات فلم انڈسٹری اور میرے اور میری فیملی کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ واضح رہے کہ گوندا اور قادر خان متعدد کامیڈی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں ہیرو نمبر 1، دلہے راجا، کلی نمبر 1، بڑے میاں چھوٹے میاں، حسینہ مان جائے گی، انکھیوں سے گولی مارے، جورو کا غلام اور دیگر بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔ قادر خان منگل کو انتقال کر گئے تھے۔
وقت اشاعت : 02/01/2019 - 15:58:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :