رشی کپور نے آخر کار کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

ْامید ہے میں جلد ٹھیک ہوجائوں گا اور اوپر والے کی مرضی ہوئی تو میں واپس بھی لوٹ آئوں گا

پیر 28 جنوری 2019 11:53

رشی کپور نے آخر کار کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2019ء) کینسر میں مبتلا ہونے والے بالی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ اس مرض کا علاج بہت طویل ہے جس کیلئے صبر درکار ہے لیکن مجھ سے صبر نہیں ہو رہا۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہے،امید ہے کہ میں جلد ٹھیک ہوجائوں گا اور اوپر والے کی مرضی ہوئی تو میں واپس بھی لوٹ آئوں گا۔

رشی کپور اکتوبر 2018 سے امریکا میں مقیم ہیں اور اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رشی کپور ان بولی وڈ اسٹارز میں سے ایک ہیں جو ٹوئٹر پر بہت زیادہ سرگرم ہیں اور اپنی زندگی کے بارے میں کافی کچھ بتاتے رہتے ہیں مگر اپنی صحت کے حوالے سے اب تک انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔واضح رہے کہ رشی کپور چند ماہ قبل علاج کی غرض سے جب امریکہ منتقل ہوئے تو ان کی اہلیہ نیتو سنگھ نے ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی صاف تردید کی تھی تاہم میڈیا میں اس حوالے سے چہ مگوئیاں گردش کر رہی تھیں۔اب رشی کپور نے کینسر جیسی موذی مرض لاحق ہونے کی خود تصدیق کر دی ہے جس پر نیتو سنگھ نے بھی پرستاروں سے شوہر کیلئے خصوصی دعا کرنیکی درخواست کی ہے۔

وقت اشاعت : 28/01/2019 - 11:53:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :