فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کا پہلا گانا ’’پیسہ یہ پیسہ‘‘ ریلیز

بدھ 30 جنوری 2019 12:28

فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کا پہلا گانا ’’پیسہ یہ پیسہ‘‘ ریلیز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) بالی وڈ فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کا پہلا گانا ’’پیسہ یہ پیسہ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ 2011ء میں بنائی گئی فلم ’’ڈبل دھمال ‘‘ کا سیکوئل ہے جس کے لئے 1980ء میں بنائی گئی فلم ’’قرض‘‘ کے گانے ’’پیسہ یہ پیسہ‘‘ کا ریمکس ورژن تخلیق کیا گیا جو اداکار اجے دیوگن، انیل کپور، مادھوری ڈکشٹ، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ، جاوید جعفری اور سنجے مشرا پر فلمایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کو گلوکار دیو نیگی، سوبھرو گنگولی اور ارپیتا چکرابورتی نے گایا جبکہ اسے کنور جونیجا نے لکھا ہے۔ فلم آئندہ ماہ 22کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 30/01/2019 - 12:28:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :