فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ اور ’’باغی 3‘‘ کے لئے دبائو میں ہوں، ٹائیگر شروف

بدھ 30 جنوری 2019 14:02

فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ اور ’’باغی 3‘‘ کے لئے دبائو میں ہوں، ٹائیگر شروف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ اور ’’باغی 3‘‘ کے لئے دبائو میں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف نے اپنی آنے والی فلموں ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ اور ’’باغی 3‘‘ سے اپنی کامیابی کی شرح کو برقرار رکھنے کے حوالے سے دبائو کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت واقعی دبائو میں ہیں کیونکہ انہیں فلم ’’باغی 2‘‘ کی کامیابی کی امید نہیں تھی لیکن فلم کامیابی ہوئی اور اب شائقینکو اس سلسلے کی تیسری فلم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور یہی نہیں فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ بھی ایک بڑی فلم ہے یہی وجہ ہے کہ ہم چاہتے کہ دونوں فلمیں کامیاب ہوں جس کے لئے ہم پر بہت دبائو ہے۔

وقت اشاعت : 30/01/2019 - 14:02:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :