جاوید اختر اور شبانہ اعظمیٰ کو ہندو انتہا پسندوں کا خوف، دورہ پاکستان منسوخ

دونوں نے کراچی آرٹس کونسل میں کیفی اعظمی کے اعزاز میں دی جانیوالی تقریب میں شرکت کرنا تھی

جمعہ 15 فروری 2019 17:54

جاوید اختر اور شبانہ اعظمیٰ کو ہندو انتہا پسندوں کا خوف، دورہ پاکستان منسوخ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) نامور بالی ووڈ شاعر اوراسکرپٹ رائٹر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے کشمیر پلوامہ حملے کے بعد ہندوانتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کردیا۔جاوید اختر اور اداکارہ شبانہ اعظمی کو 23اور 24فروری کو کراچی آرٹس کونسل میں شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

دونوں نے تقریب میں شرکت کی تصدیق بھی کردی تھی تاہم گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ کراچی منسوخ کردیا۔دورہ منسوخ کرنے کی اطلاع جاوید اختر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دی، جاوید اختر نے لکھا کہ کراچی آرٹس کونسل نے مجھے اور شبانہ کو کیفی اعظمی کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی دوروزہ تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا تھا تاہم اب ہم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید اختر کی ٹوئٹ سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے اپنا دورہ کراچی پلوامہ حملے کے بعد بھارتی ہندوانتہا پسندوں کے خوف کی وجہ سے منسوخ کیاہے۔واضح رہے کہ بھارت میں مقیم مسلم فنکاروں کو اکثر ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے، اداکار نصیر الدین شاہ، عامر خان اور شاہ رخ خان بھی ہندوانتہا پسندوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/02/2019 - 17:54:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :