میگھاکل ایف ایم 95 پنجاب رنگ کے لائیو شو’’بیٹھک سجناں دی‘‘ میں شرکت کرینگی

ہفتہ 23 فروری 2019 20:37

میگھاکل ایف ایم 95 پنجاب رنگ کے لائیو شو’’بیٹھک سجناں دی‘‘ میں شرکت کرینگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ و گلوکارہ میگھا جی کل ایف ایم95 پنجاب رنگ کے لائیو شو’’بیٹھک سجناں دی‘‘ میں شرکت کرینگی اس لائیو شوکے میزبان RJ انجم شہزاد ہوں گے جو میگھا جی سے ان کے اداکاری سے گلوکاری کے سفر پر بات چیت کریںگے۔آن لائن سے ایک ملاقات کے دوران میگھا جی نے کہاکہ انہوں نے اسٹیج پر اپنا نام بنانے کے بعد گلوکاری کا فیصلہ کیا تھا اور الحمد اللہ وہ اپنے اس سفر میں بھی کامیاب ہوئی ہیں ان کے 4 گیت گذشتہ دنوں حکومت پنجاب کے ’’سانجھاپنجاب‘‘ شومیں لانچ کیئے جاچکے ہیں اس شومیں ان کے ہمراہ بھارتی گلوکار وریندرسنگھ نے بھی شرکت کی تھی جن کے ساتھ انہوں نے ڈیوٹ گیت بھی گائے ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میگھا جی نے کہاکہ ان کا تعلق پنجاب سے ہے اس لیئے وہ پنجابی زبان،کلچر اور ثقافت کی سفیر بن کر اس کے لیئے کام کرتی رہیں گی۔

(جاری ہے)

شوکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے میگھا جی نے کہاکہ RJ انجم شہزاد کا شمار شوبز میں ایک کامیاب صحافی و کمپئیر کے طور پر مانا جاتا ہے اور ان کا شو’’بیٹھک سجناں دی‘‘ بھی کامیابی کی منازل طے کرتا جارہاہے انہوں نے کہاکہ اس لائیو شومیں وہ اپنے پرستاروں کے ساتھ بات چیت بھی کرینگی اور اپنے نئے گیت بھی انہیں سنائیں گی یہ شو پیر کے روزدوپہر2 سی4 بجے تک لائیو کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 23/02/2019 - 20:37:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :