لاہور، میشا شفیع کی گواہان کے بیانات ایک ساتھ قلمبند کرنے کی درخواست مسترد

منگل 19 مارچ 2019 23:44

لاہور، میشا شفیع کی گواہان کے بیانات ایک ساتھ قلمبند کرنے کی درخواست مسترد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سیشن کورٹ نے میشا شفیع کی گواہان کے بیانات ایک ساتھ قلمبند کرنے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے درخواست کو حقائق کے منافی قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق۔سیشن عدالت نے گواہان کی شہادت ایک ساتھ قلمبند کرنے کے بعد وکلاء کی بحث کرنے کی استدعا میشا شفیع کی خارج کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق پہلے گواہ کا بیان قلمبند ہوگا پھر وکلاء کی بحث ہوگی اور وکلاء کی بحث کے بعد اگلے گواہ کی شہادت ریکارڈ کی جائے گی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ہتک عزت کے دیگر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔دوسری جانب علی ظفر کی ہتک عزت کے کیس کا جلد فیصلہ کرنے کی درخواست پر سیشن جج لاہور نے میشا شفیع کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔
وقت اشاعت : 19/03/2019 - 23:44:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :