نئی دھمال ’’میں وی جانا سیون دی نگری ‘‘گلوکار امانت راہی کی آواز میں ریکارڈ کر لی گئی

دھمال کو سیون لال سرکار کے عرس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا،ویڈیو بھی جلد مکمل کر لی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مارچ 2019 15:45

نئی دھمال ’’میں وی جانا سیون دی نگری ‘‘گلوکار امانت راہی کی آواز میں ریکارڈ کر لی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) نئی دھمال ’’میں وی جانا سیون دی نگری ‘‘گلوکار امانت راہی کی آواز میں ریکارڈ کر لی گئی،تفصیلات کے مطابق گلشن سٹوڈیو شیخوپورہ میں گزشتہ روز معروف گلوکار امانت رہی کی میں نئی دھمال ’’میں وی جانا سیون دی نگری ‘‘ریکارڈ کی گئی جسے سیون لال سرکار کے عرس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں امانت راہی نے بتایا کہ دھمال کی ویڈیو بہت جلد تیار کر لی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ امید ہے میری نئی دھمال ’’میں وی جانا سیون دی نگری ‘‘کو بے حد پسند کیا جائے گا خاص کر یہ دھمال سیون لال سرکار کے دیوانوں و مریدین کیلئے عرس مبارک کے موقع پر گفٹ ہو گی۔

وقت اشاعت : 20/03/2019 - 15:45:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :