ْعید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ رانگ نمبر ٹو ‘‘ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ‘ نیلم منیر

فلم میں رومانس اورکامیڈی کا حسین امتزاج ہے ،شائقین کو بہترین تفریح میسر آئیگی

جمعرات 21 مارچ 2019 12:23

ْعید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ رانگ نمبر ٹو ‘‘ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ‘ نیلم منیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ رانگ نمبر ٹو ‘‘ سے بڑی امیدیںوابستہ ہیں اور مجھے قوی یقین ہے کہ پرستار میری اداکاری سے مایوس نہیںہوں گے ،فلم میں رومانس اورکامیڈی کا حسین امتزاج ہے اور میرے خیال میں ڈپریشن کے اس دور میں ایسے موضوع کی فلم انہیں بہترین تفریح فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ فلم میں میرے مد مقابل اداکار سمیع خان نے کام کیا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں جاوید شیخ،شفقت چیمہ ، محمود اسلم، دانش نواز اور ثناء شامل ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مجھے اپنی فلم کا بے چینی سے انتظار ہے اور یقینی کامیابی کی صورت میں مجھے حوصلہ ملے گا۔ فلم کے ہدایتکار یاسر نواز ہیں جو اس سے قبل فلم ’’رانگ نمبر ‘‘ بنا چکے ہیں اور اس فلم نے عوام کی بھرپور توجہ حاصل کی تھی۔
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 12:23:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :