پروڈیوسر عمران مہر ،چوہدری احتشام اپنی فلم کیلئے دبئی اور فلپائن میں لوکیشنز دیکھنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 21 مارچ 2019 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پروڈیوسر عمران مہر اور چوہدری احتشام اپنی نئی فلم کیلئے دبئی اور فلپائن میں لوکیشنز دیکھنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں نے دبئی اور فلپائن میں مقامات پر لوکیشنز دیکھیں اورحتمی مشاورت کے بعد انہیں فائنل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ چوہدری احتشام عمران مہر کے ساتھ بطور لائن پروڈیوسر خدمات سر انجام دیں گے جس کے لئے دونوں میں معاہدہ طے پا چکا ہے جس کے تحت دونوں فلمیں اور ڈرامے پروڈیوس کریں گے۔

احتشام چوہدری نے کہا ہے کہ عمران مہر نوجوان اور ذہین پروڈیوسر ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کر کے خوشی ہو رہی ہے ۔ معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں دو فلمیں بنا رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ڈرامے بھی بنائے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 12:39:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :