فلم ’’ لال کبوتر‘‘ ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی

جمعہ 22 مارچ 2019 12:08

فلم ’’ لال کبوتر‘‘  ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’لال کبوتر‘‘ کی ریلیز کا انتظار ختم ہو گیا،فلم ملک بھر کے سینماؤں میں فلم کی نمائش کرد ی گئی۔

(جاری ہے)

چند روز قبل فلم کے پریمیئر کی شاندار اور رنگا رنگ تقریب لاہور میں سجائی گئی تھی، ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ریڈ کارپٹ پر سینئر سیاستدان اعتزاز احسن سمیت جبران ناصر، بیگم و عمیر رانا، احمد علی اکبر، منشاپاشا، سلینا، میرا سیٹھی، ڑوئے جی، کمال خان ، جمی خان اور دیگر نے تصاویر بھی بنوائیں تھیں اور اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

وقت اشاعت : 22/03/2019 - 12:08:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :