پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے‘جواد احمد

نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ‘چیئرمین برابری پارٹی

پیر 1 اپریل 2019 17:41

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے‘جواد احمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2019ء) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے جواد احمد نے کہاکہ ملکی معیشت کا یہ عالم ہے کہ حکومت قرضے کے بغیرایک دن بھی نہیں چل رہی اور نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے حکمران اورتبدیلی سرکار ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے کرپشن کا پیسہ واپس لانے کی خاطر ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔

انہوںنے کہاکہ ماضی میں عوام کی خوشحالی اور لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانے کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے اب روزانہ مہنگائی بڑھنے پر عوام کو برداشت کرنے کی تلقین کر رہے ہیں انہیں یہ نہیں پتہ جب اس ملک کے 99فیصد مہنگائی کے ستائے عوام بپھر گئے تو حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں دیں گے ۔ملکی تعمیر وترقی کی سوچ اور عملی کام سے ہی پاکستان کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 01/04/2019 - 17:41:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :