سنجے دت کی فلم صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری کا ٹیزر جاری کردیا گیا

بدھ 10 اپریل 2019 21:49

سنجے دت کی فلم صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری کا ٹیزر جاری کردیا گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2019ء) بالی ووڈ ایکشن ہیرو سنجے دت کی ایکشن سے بھرپور فلم صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ فلم 27 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں 90 کی دہائی سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے سنجے دت کو مختلف انداز کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں الگ ہی مقام حاصل ہے جبکہ سنجے دت کی زندگی خاصی گھمبیر رہی ہے اور نہ صرف ان کے فلمی کیریئر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی کئی اتار چڑھائو آتے رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راجکمار ہیرانی ان کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں لیکن ایسے میں خود سنجے دت بھی متعدد فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی نئی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری کا ٹیزر جاری کردیا گیا

وقت اشاعت : 10/04/2019 - 21:49:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :