ایکشن تھرلر فلم ’’جیمینی مین ‘‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

بدھ 24 اپریل 2019 12:33

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایکشن تھرلر فلم ’’جیمینی مین ‘‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انگ لی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن اور تھرلر سے بھرپو سائنس فکشن فینٹسی فلم ’’جیمینی مین ‘‘ کی کہانی ایک قاتل ہنری بروگن (ول سمتھ )کے گرد گھومتی ہے جسے اچانک پراسرار ینگ آپریٹو ٹارگٹ کر کے اس کا پیچھا کرتے ہیں اور اس کے ہر قدم پر نظر رکھی جاتی ہے۔ فلم میں ول سمتھ کے ساتھ کلیو اوون، میری الزبتھ ونسٹیڈ، بینیڈکٹ وونگ، لنڈا ایمنڈ، تھیوڈورا میریئن شامل ہیں۔ فلم رواں سال 11اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/04/2019 - 12:33:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :