برطانوی انشورنش کمپنی نے دنیا کی پہلی گیم آف تھرون سپائلر انشورنش لانچ کر دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 مئی 2019 22:12

برطانوی انشورنش کمپنی نے دنیا کی پہلی گیم آف تھرون سپائلر انشورنش لانچ  کر دی

برطانوی انشورنش کمپنی  انڈسلیگ انشورنش سروسز نے حال ہی  میں ایک نیا ”سپائلر کور“ (Spoiler Cover) جاری کیا ہے۔ اس کے تحت گیم آف تھرون کے شائقین کا   دوستوں، گھر والوں یا سوشل میڈیا کی طرف سے آخری قسط کا سپسنس ختم  ہوا  تو اس کے بدلے  کمپنی انہیں معاوضہ ادا کرے گی۔
ایچ بی او  کی سیریز گیم آف تھرون کے آخری سیزن کی آخری قسط برطانیہ میں سوموار 20 مئی کو دکھائی جائے گی۔

یہ قسط امریکا میں 19 گھنٹے پہلے دکھائی جائے گی۔ اس لیے امریکی صارفین کی طرف سے دوسرے صارفین کا سسپنس ختم کیا جا سکتا ہے۔اسی سے انشورنش کمپنی  کو خیال آیا کہ سسپنس ختم ہونے پر صارفین کو ادائیگی کی جائے۔ سپائلر کور میں ہر انشورنش کرانے والے کو معاوضے میں 100 پاؤنڈ مل سکتے ہیں۔
انشورنش کمپنی کی مارکیٹنگ  کی سربراہ جولیا الپان نے بتایا کہ گیم آف تھرون پچھلی دہائی کے سب سے بڑے شوز میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

اس کی آخری قسط کو صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد دیکھے گی، یہ شو امریکا میں برطانیہ سے پہلے دکھایا جائے گا۔ ایسے میں آخری قسط کی کہانی لیک ہو کر بہت سے لوگوں کا سسپنس ختم کر سکتی ہے۔ ایسی  صورت میں انشورنش کمپنی نے صارفین کا مزہ کرکرا ہونے  پر ادائیگی کا  وعدہ کیا ہے۔
اگر یہ غیر معمولی انشورنش پلان کامیاب ہوا تو  اسے دوسرے ٹی وی شوز تک بھی پھیلایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 16/05/2019 - 22:12:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :