بریٹنی سپئیر دوبارہ پرفارم کرٰیں گی

منگل 21 مئی 2019 14:44

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) گلوکارہ بریٹنی سپئیر دوبارہ پرفارم کرٰیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ بریٹنی سپئیر جو ڈپریشن کے علاج کے لئے ہسپتال میں بھی زیر علاج تھیں ،انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اب کبھی بھی پرفارم نہیں کرٰیںگی ،جس سے ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ابھی انہوں نے صحت تاب ہونے کے بعد اپنے حالیہ بیان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جلد ہی پرفارم کروںگی کیونکہ مجھے میرے مداحوں سے بہت پیار ہے اور میں ان کو اداس نہیں دیکھ سکتی ہوں۔

وقت اشاعت : 21/05/2019 - 14:44:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :