شرمین عبید چنائے کی اینیمٹڈفلم ’’شیٹرنگ دی سائلنس‘‘ سلسلے کا دوسرا پارٹ’’اقبال کا بچپن‘‘ ریلیز

جمعہ 31 مئی 2019 11:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سازشرمین عبید چنائے کی اینیمٹڈفلم ’’شیٹرنگ دی سائلنس‘‘ سلسلے کا دوسرا پارٹ’’اقبال کا بچپن‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق چار حصوں پر مشتمل اینیمٹڈفلم ’’شیٹرنگ دی سائلنس‘‘کا دوسرا حصہ ریلیز کر دیا گیا ہے جو بچوں سے جبری مشقت کے موضوع پر مبنی ہے جو اقبال مسیح نامی بچے کے گرد گھومتی ہے جس کا باپ ایک فیکڑی مالک سے کچھ رقم ادھار لیتا ہے اور اس کے بدلے میں وہ اقبال کو فیکٹری میں کام کرنے کے لئے چھوڑتا ہے جہاں پر اس سے 12گھنٹے جبری مشقت کروائی جاتی ہے اور پھر بہت کوششوں کے بعد اقبال وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 31/05/2019 - 11:38:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :