تھپڑ مارنے کی وڈیو وائرل ہونے پر سلمان خان پر تنقید کی جانے لگی

سلمان خان نے بچے سے بدسلوکی پر سیکڑوں لوگوں کے سامنے سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ دے مارا

جمعہ 7 جون 2019 11:25

تھپڑ مارنے کی وڈیو وائرل ہونے پر سلمان خان پر تنقید کی جانے لگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2019ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم’ ’بھارت‘‘ کے پریمئیر کے موقع پر آئے بچے سے بدسلوکی پر سیکڑوں مداحوں کے سامنے اپنے سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ دے مارا۔سلمان خان بالی ووڈ کے ایسے اداکار ہیں جو اپنے غصے کی بدولت ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ ان کی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کے پریمئیر کے موقع پر بھی پیش آیا جب انہوں نے اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ کو سیکڑوں مداحوں کی موجودگی میں تھپڑ دے مارا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کے پریمئیر میں شرکت کے لیے آرہے ہیں، انہیں دیکھنے کے لیے مداحوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے، ان کی آمد کے ساتھ ہی مداحوں میں جوش و جذبہ بھی بڑھ جاتا ہے اور سیکیورٹی گارڈ انہیں سلمان خان سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، اسی دوران سلمان خان اپنے ایک سیکیورٹی گارڈ کو زناٹے دار تھپڑ رسید کرتے ہیں اور سینما گھر کی جانب چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اس سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ وہاں ان سے ملاقات کے لیے آنے والے بچے سے کی گئی بدسلوکی پر مارا ۔ واقعے کی وڈیو وائرل ہوتے ہی سلمان خان کو اس حرکت پر حق بجانب قرار دیا جارہا ہے، وہیں ان کی تنقید بھی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 07/06/2019 - 11:25:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :