سید نور نے وفاقی بجٹ 2019-20کو غریب عوام کے لئے بہترین قرار دے دیا

بدھ 12 جون 2019 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نور نے وفاقی بجٹ 2019-20کو غریب عوام کے لئے بہترین قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سید نور نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو بہتر کرنے اور غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ قومی معیشت موجودہ حکومت کی بہترین اقتصادی پولیسیوں کی بدولت بہتری کی طرف گامزن ہو گی

وقت اشاعت : 12/06/2019 - 23:06:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :