محسن عباس نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر پولیس اسٹیشن جانے سے متعلق جھوٹا دعویٰ کیا

فاطمہ سہیل کی بہن نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پولیس افسر کی گفتگو بھی شئیرکر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جولائی 2019 12:10

محسن عباس نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر پولیس اسٹیشن جانے سے متعلق جھوٹا دعویٰ کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2019ء) :فاطمہ سہیل کی بہن نے دعویٰ کیا کہ اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے گذشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر جھوٹ بولا۔ انہوں نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں محسن عباس نے کہا تھا کہ میں سیدھا تھانے سے آیا ہوں، اور جو رپورٹ انہوں نے میرے خلاف درج کروائی ہے میں اُسی کا جواب لے کر آیا ہوں۔

فاطمہ سہیل کی بہن کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں فاطمہ سہیل اور پولیس افسر کی ٹیلی فونک گفتگو بھی شئیر کی۔ فاطمہ سہیل نے پولیس افسر سے سوال کیا کہ ابھی محسن نے پریس کانفرنس میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہاہے کہ وہ پولیس اسٹیشن سے آرہے ہیں ، کیا یہ سچ ہے ؟ جس پر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ دوباتیں ہیں کہ صبح آپ نے ایس پی صاحب کے پاس آنا ہے ۔

(جاری ہے)

میں یقینی طور پر یہ بات کہنے کو تیار ہوں کہ وہ تھانے آیا ہی نہیں۔ میں اُسے کب سے کال کر رہا ہوں کہ پولیس اسٹیشن آؤ لیکن وہ نہیں آیا۔ میں نے ایس پی اور ایس ایس پی صاحب کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر فاطمہ سہیل نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر جھوٹ بولا تھا کہ میں تھانے سے آ رہا ہوں جس پر پولیس افسر نے کہا کہ ہمارے تھانے میں کیمرے نصب ہیں جس کی ریکارڈنگ آئی جی آفس میں ہوتی ہے۔

میرے بس میں نہیں ہے کہ میں اُس ریکارڈنگ کو چیک کر سکوں یا ڈیلیٹ کر سکوں۔ اُس نے اپنا بیان بھجوایا تھا جس پر میں نے ایس پی اور ایس ایس پی کو آگاہ کیا کہ محسن نے اپنا بیان بھجوادیا ہے۔ فاطمہ سہیل کی بہن کی جانب سے فاطمہ سہیل اور پولیس افسر کے مابین ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو پر مبنی جو ویڈیو شئیر کی وہ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
وقت اشاعت : 22/07/2019 - 12:10:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :