لاہور ہائیکورٹ نے پنجابی فلم’’ چل میرا پت‘‘ کی ریلیز کیخلاف درخواست نمٹا دی

جمعرات 25 جولائی 2019 18:42

لاہور ہائیکورٹ نے پنجابی فلم’’ چل میرا پت‘‘ کی ریلیز کیخلاف درخواست نمٹا دی
لاہور۔25 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجابی فلم چل میرا پت کی ریلیز کیخلاف درخواست حکومتی جواب پر نمٹا دی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے شہری محمد اکبر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فلم "چل میرا پت" پاکستان میں ریلیز کروانے کیلئے بطور پروڈیوسر افتخار ٹھاکر کی درخواست آئی تھی۔

چیئرمین فلم سنٹرل سنسر بورڈ اسلام اباد نے افتخار ٹھاکر کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے جواب کے بعد درخواست نمٹا دی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ’’چل میرا پت ‘‘ فلم میں ہندو کلچر کو پروموٹ کیا گیا ہے۔ درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت پنجابی فلم چل میرا پت کی ریلیز کو روکنے کا حکم دے۔
وقت اشاعت : 25/07/2019 - 18:42:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :