برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی 93ویں سالگرہ منائی گئی
ملکہ ترنم نور جہاںنے مجموعی طور پر10ہزار سے زیادہ غزلیں اور گیت گائے
ہفتہ 21 ستمبر 2019 12:55
(جاری ہے)
اسی فلم کی تیاری کے دوران ہدایتکار شوکت حسین رضوی سے ان کی محبت پروان چڑھی اور دونوں نے شادی کرلی۔قیام پاکستان سے پہلے ان کی دیگر معروف فلموں میں،’’دوست‘‘،’’ لال حویلی‘‘،’’ بڑی ماں‘‘،’’ نادان‘‘،’’ نوکر‘‘،’’ زینت‘‘،’’ انمول گھڑی‘‘ اور ’’جگنو ‘‘کے نام سرفہرست ہیں۔
قیام پاکستان کے بعد انہوں نے فلم ’’چن وے ‘‘سے اپنے پاکستانی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم کی ہدایات بھی انہی نے دی تھی۔ بطور اداکارہ ان کی دیگر فلموں میں گلنار، دوپٹہ، پاٹے خان، لخت جگر، انتظار،نیند، کوئل، چھومنتر، انار کلی اور مرزا غالب کے نام شامل ہیں۔اس کے بعد انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرکے خود کو گلوکاری تک محدود کرلیا۔ ایک ریکارڈ کے مطابق انہوں نے 995 فلموں کے لئے نغمات ریکارڈ کروائے جن میں آخری فلم ’’گھبرو پنجاب دا ‘‘ تھی جو 2000میں ریلیز ہوئی تھی۔ملکہ ترنم نور جہاںنے مجموعی طور پر10ہزار سے زیادہ غزلیں اور گیت گائے ،میڈم نورجہاں الفاظ کی ادائیگی اور سر کے اتار چڑھا ئومیں اپنا ثانی نہیں رکھتی تھیں،یہی وجہ تھی کہ بھارت کی مشہور گلوکاروں نے بھی ان کے فن کو خوب سراہا، گلیمر کی دنیا سے لے کر جنگ کے محاذ تک ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنی آواز کے سحر سے سب کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑے رکھا۔انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو ہماری قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔حکومت پاکستان نے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارگردگی اور نشان امتیاز سے نوازا۔ملکہ ترنم نور جہاں 23دسمبر 2000 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Sam Heughan
Mazhar Rahi
Rebecca Ferguson
Hayley Atwell
Richard Gere
Camilla Luddington
Rosie Huntington-Whiteley
saim ali
Norman Reedus
Mark Wahlberg
Kevin Bacon
Ashton Kutcher
Showbiz News In Urdu
-
پروڈیوسر ،ڈائریکٹر شعیب ہاشمی کی برسی 15 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے نامور شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیرجعفری کی 25ویں برسی 12مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
سال مجھے ہندی فلموں سے کوئی آفر ہی نہیں ملی،اداکارہ جیوتیکا
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع