نامور آئرش راک بینڈ ’یو دو ‘ کے گلوکار اور سانگ رائٹر بونو نے بھی سیروح تفریح کے لیے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) برطانوی شاہی جوڑے کے کامیاب پاکستان دورے کے بعد اب نامور آئرش راک بینڈ ’یو دو ‘ کے گلوکار اور سانگ رائٹر بونو نے بھی سیروح تفریح کے لیے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے معروف بینڈ ’جنون‘ کے گلوکار سلمان احمد کے مطابق وہ آئرش بینڈ یو 2 کے گلوکار بونو کو ذاتی طور پر جانتے ہیں ،ان کیساتھ کچھ وقت بھی گزارچکے ہیں اور اس دوران ان کی بونو سے اچھی دوستی ہو گئی تھی۔

سلمان احمد نے کہا کہ میں یو2 بینڈ کیگانے اور گٹار بجانے کی صلاحیتوں سیمتاثر ہو ں، بونو فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں ، انہوں نے ’ ایچ آئی وی ایڈز‘ اور غربت کے لیے بہت کام کیا ہے، میں نے بونو سے متاثر ہو کر پولیو کے خلاف مہم پر کام شروع کیا۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 23:30:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :