ض*خواہش ہے ٹام بوائے کا کردار ادا کروں، فوجی یونیفارم پہنوں‘اداکارہ یشما گِل

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) یشما گِل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جن کو اپنے کام سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔ بطور معاون اداکارہ اپنے کیریئر کا ا?غاز کرنے والی یشما ا?ج متعدد سیریلز میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں یشما گِل کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن ہی سے شوبز میں ا?نے کا شوق تھا۔

(جاری ہے)

16 سال کی عمر میں چھٹیوں کے دوران انہوں نے پلے ٹی وی میں چند ماہ بطور وی جے کام کیا مگر پھر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ملک سے باہر چلی گئیں۔یشما بیرون ملک سے واپس ا?ئیں تو ان کے دوستوں نے انہیں دوبارہ شوبز میں ا?نے کے لیے کہا اور 2016 میں ایک ٹیلی فلم میں کام کرنے کے بعد ان کا سفر پھر سے شروع ہو گیا۔اس وقت یشما ہم ٹی وی کے ڈرامے ’جوگن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ میگا ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں انہوں نے حمزہ علی عباسی، احسن خان، سجل علی اور کبریٰ خان جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 19:30:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :