عدنان صدیقی کا پاکستان کے بہادر جوانوں کو دلکش انداز میں خراج تحسین

اے راہ حق کے شہیدوں یہ گیت ہمیشہ میری آنکھوں میں آنسو لے آتا ہے‘ عدنان صدیقی

منگل 22 اکتوبر 2019 13:19

عدنان صدیقی کا پاکستان کے بہادر جوانوں کو دلکش انداز میں خراج تحسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بانسری پر’’اے راہ حق کے شہیدوں‘‘ بجاکر پاکستان کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔عدنان صدیقی کا شمار پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہیتاہم اداکاری کیعلاوہ وہ بانسری پر خوبصورت دھنیں بجانے میں بھی ماہر ہیں۔

چند روز قبل ہم ایوارڈ شو کے دوران انہوں نے بانسری پر ملی نغمہ بجاکر شائقین کو مسحور کردیا تھا اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بانسری پر ’’اے راہ حق کے شہیدوں ‘‘بجا کر پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔عدنان صدیقی نے لکھا ’’اے راہ حق کے شہیدوں‘‘ کو سب سے پہلے نسیم بیگم نے گایا تھا جس کے بعد اس خوبصورت گیت کو میڈم نور جہاں نے گایا۔

(جاری ہے)

یہ گیت ہمیشہ میری آنکھوں میں آنسو لے آتا ہے۔عدنان صدیقی نے لکھا ہمارے جوانوں کی ملک کے لیے خدمت ہمارے تصور سے باہر ہے، ہم امن و چین سے رہیں اس لیے ہمارے جوان دن رات بغیر تھکے ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ آندھی آئے یا طوفان کوئی چیز انہیں نہیں روکتی وہ ہمارے لیے اپنی جان کی قربانیاں دینے سے بھی نہیں چوکتے۔ میں بانسری پر یہ دھن بجاکر انہیں شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔ میں ہمارے وطن پاکستان کی حفاظت کرنے والے ہر جوان کو سلام پیش کرتاہوں، پاکستان زندہ باد۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 13:19:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :