ہارر فلم دی کنجورنگ کا ٹریلر جاری

جمعہ 8 مارچ 2013 13:28

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8مارچ 2013ء) ہالی ووڈ ہارر فلم \"دی کنجورنگ\" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔ ایک خاندان نئے گھر میں منتقل ہوتا ہے اور انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہاں کوئی غیر مرئی مخلوق بھی ڈیرہ جمائے ہے۔

(جاری ہے)

وہ بھوتوں کو بھگانے کے ماہرین کو بلاتے ہیں جو خود بھی اس شیطانی مخلوق کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر جیمز وان ہیں جو سا اور انسیڈیس جیسی فلموں کے خالق ہیں جبکہ کاسٹ میں ویرا فارمیگا ، پیٹرک ولسن ، رون لیونگسٹن اور لیلی ٹیلر شامل ہیں۔ فلم رواں برس انیس جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/03/2013 - 13:28:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :