شوبز فنکاروں کا گلوکارہ راگنی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 5 نومبر 2019 14:30

شوبز فنکاروں کا گلوکارہ راگنی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے نامور گلوکارہ راگنی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے‘ انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ بڑے حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ‘یاد رہے کہ گلوکارہ راگنی کے والدگزشتہ روز کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے ‘ مرحوم کو مقامی قبر ستان میں سپر د خاک کیا گیا۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 14:30:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :