اداکاروں میں ویب ٹی وی لانچ کرنے کا رجحان تیزی سے فروغ پانے لگا

اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکارواجدخان بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے

جمعرات 21 نومبر 2019 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) ٹی وی اور اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاروں میں اپنا ذتی ویب ٹی وی لانچ کرنے کا رجحان تیزی سے فروغ پانے لگا،اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکارواجدخان بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مرد و خواتین اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویب ٹی وی لانچ کرنے کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے ذریعے نہ صرف اپنی شوبز سر گرمیاں شیئر کی جاتی ہیں بلکہ اپنے پرستاروں کو نجی زندگی کی مصروفیات سے بھی آگاہی دی جاتی ہے ۔اداکارہ صاحبہ، ریمبو، جویریہ سعود،مہک نور سمیت متعدد اداکاروں کی فہرست میں واجدخان بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ’’ ایکٹر ٹی وی ‘‘ کے نام سے ویب ٹی وی لانچ کیا ہے اوراپنے پرستاروں سے چینل کو لائیک کرنے اور سبسکرائب کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 21/11/2019 - 19:57:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :