کامیڈین سخاوت ناز کی فلم ’’ گول گپے ‘‘ شوٹنگ کے بعد ایڈیٹنگ کے مرحلے میں داخل ہو گئی

پہلا پاکستانی اداکارہوں جس نے بھارتی پنجابی فلم میں کام کیا تھا، دوبارہ ایک فلم کیلئے بات چیت چل رہی ہے‘ گفتگو

بدھ 4 دسمبر 2019 12:03

کامیڈین سخاوت ناز کی فلم ’’ گول گپے ‘‘ شوٹنگ کے بعد ایڈیٹنگ کے مرحلے میں داخل ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) نامور کامیڈین سخاوت ناز کی فلم ’’ گول گپے ‘‘ شوٹنگ کے بعد ایڈیٹنگ کے مرحلے میں داخل ہو گئی۔ فلم میں سخاوت ناز نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سخاوت ناز نے کہا کہ یہ انتہائی اچھوتے موضوع پر مبنی فلم ہے جو دیکھنے والوں کو پسند آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ لو ان لاہور ‘‘ سمیت تین فلموں میں کام کر رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بھارتی پنجابی فلم میں کام کی پیشکش بھی ہوئی ہے اور آئندہ چند روز میں اس حوالے سے حتمی طے پا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلا پاکستانی اداکار ہوں جس نے بھارتی پنجابی فلم میں کام کیا تھا اور اس میں میرے ساتھ جمی شیر گل،نیرو باجوہ،سرگن مہتا سمیت دیگر نے کردار نبھائے تھے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہونے کی وجہ سے ہدایتکار کو فلم میں سے میرے کردار کونکالنا پڑا تھا ۔
وقت اشاعت : 04/12/2019 - 12:03:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :