شوبز میں نئے آنے والوںکی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ‘ فرزانہ تھیم

تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن اس میں حسد کا عنصر نہ ہو تو اس سے اصلاح کا پہلو نکلتا ہے

ہفتہ 7 دسمبر 2019 13:42

شوبز میں نئے آنے والوںکی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ‘ فرزانہ تھیم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے والے نئے لوگوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ، تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن اس میں حسد کا عنصر نہ ہو تو اس سے اصلاح کا پہلو نکلتا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ نئے آنے والوں کی رہنمائی کروں کیونکہ جو آج سینئرز ہیں وہ بھی یہی مراحل طے کر اس سطح پر پہنچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلم اور ٹی وی پر اچھا کام ہو رہا ہے لیکن مزید بہتری لانے کی گنجائش موجود ہے ۔ اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں جدت اپنانے کے ساتھ اپنے ماضی سے بھی سبق حاصل کرنا ہوگا اوراس اقدام سے ہم راستہ نہیں بھٹکیں گے۔

وقت اشاعت : 07/12/2019 - 13:42:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :