پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2019ء کا لاہور میں شاندار اختتام

اداکارہ سنبل اقبال نے سوچاج کیلئے کیٹ واک کی جبکہ گلوگاربلال سعید نے پرفارم کیا‘ ان کے بعد اداکارہ ریشم نے ریما احسان کا شو اسٹاپر پیش کیا فیشن انڈسٹری بھی پاکستان کی دیگر صنعتوں کی مانند ایک ایسی صنعت ہے جو ترقی کی شاندار شاہراہوں پر گامزن ہے‘سلطانہ صدیقی

پیر 9 دسمبر 2019 14:58

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) ہم نیٹ ورک کی جانب سے منعقدہ پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2019ء کا گزشتہ شب شاندار اختتام ہوگیا۔این این آئی کے مطابق لاہور میں منعقدہ اس سہہ روزہ فیشن شو کے آخری دن بھی ملک کے ممتاز ڈیزائنرزکی جانب سے نئے عروسی رجحانات کو یکجا کیا گیا۔ فیشن شو کے آخری روز بھی پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے جانے پہچانے چہروں نے مختلف ڈیزائنرز کے لئے کیٹ واک کی۔

پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے تیسرے دن کا آغازڈیزائنزشمشہ ہاشوانی کے انتخاب ’’دیوان خاص‘‘ سے ہوا جس کے بعد ڈیزائنر برانڈ سوچاج نے اپنا کلیکشن ’’شادی مبارک ‘‘ کے عنوان سے پیش کیا۔ ڈیزائنر ریما احسان کی جانب سے ’’مدھوبالا‘‘ پیش کیا گیا جبکہ احسن منزوئیر نے اپنا انتخاب درویش پیش کیا۔

(جاری ہے)

تیسرے دن کے پہلے شو کا اختتام امشاء بائے عظمی بابر کے انتخاب ’’خواب ‘‘ سے ہوا۔

برائیڈل ویک کے تیسرے دن کے آخری شو کا آغاز معروف برائیڈل ڈیزائنر مہدی سے ہوا جنہوں نے اپنا انتخاب ’’متھ‘‘ پیش کیا ۔مہدی کے بعد عنایا بائے کرن چوہدری نے اپنا مجموعہ پیش کیا ۔ منیب نواز نے اپنا مجموعہ ’’نومبر رین‘‘ پیش کیا۔اس سہہ روزہ برائیڈل ویک کا اختتام ہنی وقار کے مجموعے بعنوان ’’گل موہر ‘‘ پر ہوا۔ پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے تیسرے دن کا اسٹیج بھی ستاروں سے جگمگارہا تھا جس میں معروف اداکارہ سونیا حسین اور علی رحمان نے شمشہ ہاشوانی کا شواسٹاپر زیب تن کیا ۔

باصلاحیت اداکارہ سنبل اقبال نے سوچاج کیلئے کیٹ واک کی جبکہ گلوگاربلال سعید نے پرفارم کیا‘ ان کے بعد اداکارہ ریشم نے ریما احسان کا شو اسٹاپر پیش کیا ۔اداکارہ ثناء جاوید نے امشاء بائے عظمی بابر کا شو اسٹاپرز پیش کیا۔ماضی کی سپر ماڈل عفت عمرنے مہدی کا شواسٹاپر پیش کیا جبکہ گلوکارہ زوئی وکاجی اور علی سیٹھی نے عنایا بائے کرن چوہدری کے لئے پرفارم کیا۔

اداکارہ زرنش خان اور جنید خان نے منیب نواز کے لئے شو اسٹاپ کیا جبکہ اسی سگمنٹ میں معروف بینڈ مغل فنک نے پرفارم بھی کیا۔ اداکارہ غنی علی‘ مہرین سید اور میرا سیٹھی نے ڈیزائنر ہنی وقار کے شو اسٹاپرزیب تن کئے۔پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کی شو ڈائرکٹر ونیزہ احمد علی ہیںجبکہ حمنی عامر آفیشل جیولری پارٹنر ہیں ۔ہیئر اینڈ میک اپ این پیرو اور این جیینٹس نے کیا ہے۔

پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 19 کے ریڈ کارپٹ کے میزبان شاداب خان اور ڈیجیٹل کے میزبان احمد گوڈیل تھے۔میر تقریب ارسلان احسان تھے جب کہ ڈی جے معظم نے شو کے لئے میوزک ترتیب دیا ۔ بیک اسٹیج کا انتظام سلوی رفیق اور ان کی ٹیم نے سنبھالا جبکہ آفیشیل فوٹوگرافر ڈریگن فلائی کے فیصل فاروقی ہیں۔ پبلک ریلیشنز اور میڈیا مینجمنٹ کی تمام تر ذمہ داری ہم نیٹ ورک کی ان ہائوس ٹیم اور ایم کے ڈیجیٹل کی ہے ۔

شو پروڈکشن اور ایگزیکیوشن ہم نیٹ ورک کی اسپیشل پراجیکٹ ٹیم کی ذمہ اری ہے ۔صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے حوالے سے بات کرتے کہا کہ یہ ایک نہایت خوش آئند حقیقت ہے کہ پاکستان میں آج ایسے شاندار اور حیرت انگیز کام ہورہے ہیں جو ہمارے لئے باعث فخراور انہیں نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ ہم کسی بھی شعبے خصوصا آرٹ اور کلچر میں کسی سے پیچھے نہیں۔

فیشن انڈسٹری بھی پاکستان کی دیگر صنعتوں کی مانند ایک ایسی صنعت ہے جو ترقی کی شاندار شاہراہوں پر گامزن ہے اور اس فلیٹ فارم کے ذریعے آج دنیا بھر میںہماری برائیڈل فیشن انڈسٹری کو سراہاجا رہا ہے ۔ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہم نیٹ ورک کے ذریعے جو کچھ بھی نشر کیا جائے وہ پاکستان کا مثبت تاثر پیدا کرے اور ہم برائیڈل کیٹیور ویک بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 14:58:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :