نوجوان فلمسازوں کی آمد سے انڈسٹری کے سنہرے دن لوٹنے والے ہیں،نصیبولال

کچھ لوگ اچھی اورمعیاری فلمیں بنا رہے ہیں،انڈسٹری بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی،گلوکارہ کی گفتگو

پیر 16 دسمبر 2019 12:40

نوجوان فلمسازوں کی آمد سے انڈسٹری کے سنہرے دن لوٹنے والے ہیں،نصیبولال
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) پاکستان فلم انڈسڑی کی معروف گلوکارہ نصیبولال نے کہا ہے کہ جس قسم کی فلمیں اور میوزک بن رہا ہے،اور نوجوان فلم سازجس قسم کی بہترین لوکیشز،کہانی پرمبنی فلمیں بنا رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ فلم انڈسٹری کے سنہرے دن لوٹنے والے ہیں،نصیبولال نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے سٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی، انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کررہے ہیں، آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کل فلم انڈسٹری بحران سے نکلنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے تاہم ابھی سنہرے دور کی واپسی کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے۔نصیبولال نے کہا کہ اب اچھے موضوعات پر فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں،کچھ لوگ اچھی اورمعیاری فلمیں بنا رہے ہیں۔ امید ہے کہ فلم انڈسٹری بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔
وقت اشاعت : 16/12/2019 - 12:40:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :