گانے میں مردوں کی تذلیل کرنے پر ابرار الحق معافی مانگیں، عدنان اصغر

جمعرات 19 دسمبر 2019 14:11

گانے میں مردوں کی تذلیل کرنے پر ابرار الحق معافی مانگیں، عدنان اصغر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2019ء) پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق کے نئے جاری کردہ گانے ‘‘چمکیلی’’ پر مقدمہ کرنے والے وکیل رانا عدنان اصغر نے کہا ہے کہ ابرار الحق کے گانے میں جن الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ان سے مردوں کی تذلیل کی گئی ہے۔ایک انٹرویو میں اس گانے میں مرد کو نابالغ ظاہر کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ گانے میں میں بار بار مرد ذات کو نیچا دکھانے والے الفاظ کا استعمال گیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گانے کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکا بارات لے کر جاتا ہے لیکن اس گانے میں یہ کام لڑکی کر رہی ہے جو کہ اچھا تاثر نہیں دیتا۔یک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہر مقدمہ اپنی نوعیت کے حساب سے عدالت میں جاتا ہے، میرا مقدمہ سول کورٹ میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مردوں کے حق میں ابھی تک کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گلوکار ابرارالحق اپنے گانے کو تمام سوشل ایپز سے ڈلیٹ کر دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جس طرح انہوں نے گانے میں مرد ذات کی عزت خراب کی اس پر سب سے معافی بھی مانگیں۔
وقت اشاعت : 19/12/2019 - 14:11:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :