برطانیہ کے گلوکار سر راڈ اور ان کے بیٹے پر ہوٹل کے سیکورٹی گارڈ پر تشدد کا مقدمہ

اتوار 5 جنوری 2020 11:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2020ء) برطانیہ کے گلوکار سر راڈ اور ان کے بیٹے پر فلوریڈا کے ایک ہوٹل میں سیکورٹی گارڈ کو تلخ کلامی کے دوران مکہ مارنے کا الزام عائد کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلوریڈا پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گلوکار اور ان کی39 سالہ بیٹے شان سٹیورٹ نے نجی پروگرام میں رسائی حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے مبینہ طور پر سکیورٹی گارڈ کو دھکا دیا اور سر روڈ نے اس کے سینے پرمکے سے وار کئے۔

بریکرز پام بیچ ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ جیس ڈکسن نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ایک نجی پروگرام کے دوران چیک ان ٹیبل کے قریب لوگوں کے ایک گروہ کو دیکھا ، جس نے بغیر اجازت داخل ہونے کی کوشش کی جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے زور زور سے چلانا شروع کیا اور وہاں جانے سے انکار کردیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق 74 سالہ سر راڈ اور ان بیٹے پر فرد جرم عائدکر دی گئی ہے جنہیں 5 فروری کو پام بیچ کاؤنٹی کریمنل جسٹس کمپلیکس میں پیش کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/01/2020 - 11:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :