ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا معاوضہ 50لاکھ ملا، خلیل الرحمان قمر

پیر 6 جنوری 2020 16:34

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا معاوضہ 50لاکھ ملا، خلیل الرحمان قمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) ہدایت کار اور مصنف خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیاکہ انہیں ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا معاوضہ 50لاکھ ملا۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں اس ڈرامے کی کہانی کا معاوضہ 50 لاکھ ملا اور انہوں نے ہر ڈرامے اور فلموں کابہتر معاوضہ حاصل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں لکھاریوں کے ساتھ بدترین برتائو دیکھ کر بہت افسوس ہوا اور انہوں نے اس وقت خود سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس انڈسٹری میں مصنف کے مقام کے لئے جدوجہد کریں گے جو ابھی تک جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کو اجازت نہیں دیتے ہیں کہ وہ ان کے لکھے گئے الفاظ یا مکالمے کو تبدیل کرے۔

وقت اشاعت : 06/01/2020 - 16:34:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :