چین کی شارک نسل کی ’’پیڈل فش‘‘ دنیا سے ختم ہوگئی

اتوار 12 جنوری 2020 13:00

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2020ء) چین کی شارک نسل کی’’ پیڈل فش‘‘ جسے تازہ پانیوں میں پائی جانے والی بڑی شارک کے طور پر جانا جاتا تھا، دنیا سے ختم ہو گئی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیڈل فش کو اس کے لمبے تیز دھار جبڑوں کی وجہ سے ’’سورڈ فش‘‘ یعنی تلوار مچھلی بھی کہا جاتا تھا۔ اس مچھلی کی تاریخ لگ بھگ 3 کروڑ 40 لاکھ سال پرانی ہے۔

(جاری ہے)

چین کے دریائے یانگ زی میں پائی جانے والی اس مچھلی کا بڑے پیمانے پر شکارکرنے، دریا کا رخ بدلنے اور دریا پر ڈیم تعمیر سے اس کی افزائش گاہیں بھی ختم ہوتی چلی گئیں۔ عالمی فطری نظام کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے کے ترجمان پین ونگ جن نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت دنیا میں کسی بھی جگہ پیڈل فش زندہ حالت میں موجود نہیں ہے۔ اس لیے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ مچھلی اب دنیا سے ختم ہو چکی ہے۔
وقت اشاعت : 12/01/2020 - 13:00:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :